(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عالمی وباء کورونا وائرس سے سب سے زیادہ فلسطینیوں کی اموات امریکا اور یورپی ممالک میں ہوئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران امریکا میں کورونا کا کوئی نیا فلسطینی مریض سامنے نہیں آیا۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک دنیا بھر میں کورونا سے اب تک کم سے کم 75 فلسطینی جاں بحق اور 1383 متاثر ہوچکےہیں۔
سب سے زیادہ 720 فلسطینی امریکا میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ متاثرین میں سے 28 عالمی وباء سے سے جاں بحق ہوئے ہیں ،ترکی میں 16 فلسطینی کورنا کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوئے ہوئے ہیں، ناروے اور سویڈن میں مزید پانچ پانچ فلسطینیوں کے کرونا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، متحدہ عرب امارات میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہے جس میں سے پانچ فوت ہوچکے ہیں۔