(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے فلسطینی نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بندوق، پٹرول بموں اور پتھر سمیت جو چیز دستیاب ہے اسے قابض اور غاصب فوج کے خلاف استعمال کریں۔
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شہر جنین میں یعبد کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی سنگ بار ی سے اسرائیلی فوجی کو جہنم واصل کرنے پر اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے قوم اور مزاحمتی قوتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنین میں صیہونی فوجی کی ہلاکت قابض ریاست کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا فطری رد عمل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صیہونی فوجی نہتے فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کرنے کے ساتھ گھروں میں لوٹ مار کرتے جنین کا واقعہ فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی سزا ہے۔
حماس نے غرب اردن کے نوجوانوں پر زوردیا ہے کہ وہ قابض صہیونی فوج کے خلاف تمام ممکنہ وسائل سے مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھیں، بندوق، پٹرول بموں اور پتھر سمیت جو چیز دستیاب ہے اسے قابض اور غاصب فوج کے خلاف استعمال کریں۔