روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کراچی فلسطین پر صہیونی ناجائز تسلط کے قیام کے دن یوم نکبہ کی مناسبت سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر #Covid1948 مہم چلائی جائے گی۔اسرائیل سنہ1948ء میں دنیا میں آنے والا سب سے خطر ناک کورونا وائرس ہے۔
موجودہ حالات میں کورونا وائرس اور اسرائیل نامی کورونا وائرس دونوں انسانیت کے لئے خطرہ ہیں۔ یوم نکبہ اور جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے ہفتہئ آزادیئ القدس مہم 15مئی سے 22مئی تک چلائی جائے گی۔عوام یوم القدس کے موقع پر جمعۃ الوداع کو گھروں کی چھتوں اور کھڑکیوں سے پاکستان اور فلسطین کے پرچم لہرا کر یوم القدس میں شامل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس،یونس بونیری، علامہ قاضی احمد نورانی، مولانا باقر عباس زیدی، اسرار عباسی، پیر زادہ ازہر علی ہمدانی، معاذ نظامی،عمران شہزاد سمیت سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے بدھ کے روز کراچی پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا فلسطین پر قائم کی جانے والی ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے دن کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں یوم نکبہ اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القد س کی مناسبت سے 15مئی تا 22مئی تک ہفتہ ئ آزادی ئ القدس بعنوان ”القدس شہداء کا راستہ“ شعار کے تحت منایا جائے گا۔ حالیہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک بھر میں بڑی سرگرمیاں انجام نہیں دی جا رہی ہیں تاہم فلسطین کے مظلوموں کو اس موقع پر کورونا سمیت اسرائیل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی پریس کلانفرنسز کانعقاد کر کے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی اور این جی اوز سے اپیل کی کہ ہفتہئ آزادیئ القدس کے دوران آن لائن تحریری و سوالاتی مقابلہ جات کئے جائیں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ پاکستان بھر کے عوام فلسطینیوں کی مظلومیت کا پیغام پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے وضع کردہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موجود اسرائیل نواز لابی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور وزیر اعظم اپنی صفوں میں گھس جانے والے اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا کریں۔