(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی نیوی نے فلسطینی ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کشتی تباہ ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی نیوی نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مشرقی سمندر میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک کشتی تباہ ہوگئی تاہم اس فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ 1993 کے اوسلو معاہدے کے مطابق فلسطینی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں 30 ناٹیکل مائل تک شکار کی اجازت تھی تاہم صیہونی ریاست نے اپنے معاہدے سے دستبردار ہوتے ہوئے غزہ کے ماہی گیروں کو شکار کیلئے صرف 3 ناٹیکل مائل تک کی اجازت دی ہے اور اس پر بھی اکثر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو تباہ جبکہ متعدد کو زخمی کرتے رہتے ہیں ۔