(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے یاد رکھیں کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کو دہشت گردی میں مدد اور حوصلہ افزائی کررہےہیں، اسرائیل نوازوں کی وجہ سے صہیونی ریاست فلسطینی قوم کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔
حالیہ سعودی عرب اور بعض خلیجی ممالک کے میڈیا انڈسٹریز کے اشتراک سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کرنے اور فلسطینیوں کو ظالم دیکھانے والے ایک ٹی وی سیریز "ام ھارون ” کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات میں اسرائیل کی حمایت کی خبروں پر اپنے سخت رد عمل میں اسلامی مزاحمتی تحریک حما س کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے ایک جاری بیا ن میں کہا ہے کہ
غاصب اور ظالم اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی مہمات چلانے والے دہشت گردی کی حمایت کے مرتکب ہو رہے ہیں، حماس اسرائیل کے ساتھ دوستی کو ناقابل معافی جرم تصور کرتی ہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارمل کرنے کی کوشش سنگین جرم اور ناقابل معافی غلطی ہے۔ ایسا کرنے والے باغی ہیں اور فلسطینی اور پوری مسلم امہ کے پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے یاد رکھیں کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کو دہشت گردی میں مدد اور حوصلہ افزائی کررہےہیں، اسرائیل نوازوں کی وجہ سے صہیونی ریاست فلسطینی قوم کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور صہیونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔