(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دو روز قبل تک 37 نئے کیسز سامنے آئے تھے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
مقبوضہ فلسطین کی وزیر صحت می کیلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے اقدامات اچھے نتائج دے رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیاکیس سامنے نہیں آیا ہے ۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اب تک 547 فلسطینی اندرون ملک عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں تاہم متاثرہ مریضوں میں سے نصف سے بھی زائد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔
می کیلہ کا کہنا ہے کہ القدس میں 22، رام اللہ میں 7، البیرہ میں چھ، الخلیل میں چھ اور غزہ میں مزید دو فلسطینی کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک مجموعی طورپر کرونا کے 282 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ صحت یاب ہونے کا تناسب 51 اعشاریہ پانچ فی صد ہے۔