(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی دستی ہتھیاروں سے مسلح تھی جس میں ایک تیز دھار چاقو بھی شامل تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریبی بازار سے ایک فلسطینی لڑکی کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ گیا ہے کہ گرفتارکی جانے والی فلسطینی لڑکی کے قبضے سے تیز دھار چاقو اور دیگر دستی ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں جو اسرائیلی فوجیوں پر قاتلانہ حملے کیلئے استعمال ہونے تھے۔
واقع کے بعد صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے۔