(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آبادکاروں کی جانب سے اشتعال انگیز کارروائیوں کا مقصد نیاگہت کی غیر قانونی آباد کاری کے لئے ایک نئی آبادکاری سڑک کی تعمیر کرنا ہے جو فلسطینیوں کے گاؤں سے گزرتی ہے۔
مقامی ذرائع کےمطابق غیرقانونی صیہونی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں علاقے نیاگہت میں مسلسل دوسرے روز فلسطینی کاشتکاروں کی زرعی زمین کو اسرائیلی فوجیوں کی نگرانی میں ہیوی مشینریز کی مدد سے ہموار کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہموار کی گئی زرعی زمین فلسطینی صویتی اور جداللہ کی ملکیت ہے جس کو ہموار کرنے کا بنیادی مقصد الخلیل میں قائم صیہونی آبادی نیاگہت کے غیر قانونی آباد کاری کے لئے ایک نئی سڑک کی تعمیر کیلئے فلسطینیوں کی اراضی کو خالی کرانا ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے اس علاقے میں صیہونی فوج نے گزشتہ تین ماہ کے دوران چھ فوجی چوکیاں قائم کی ہیں ۔