(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آئندہ ہفتے 500 فلسطینیوں کو اردن سے فلسطین پہنچایا جائے گا، کورونا وائرس کی وجہ سےپیدا ہونے والے موجودہ مشکل حالات میں اردن میں پھنسے فلسطینیوں کووطن واپسی کے لیےصرف سفری دستاویزات ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اردن میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے کے اردنی وزارت خارجہ کے ساتھ رابطہ کے بعد خبر سامنے آئ ہےکہ اردن میں پھنسے2000 فلسطینی باشندے جن میں 350طالب علم بھی شامل ہیں واپس اپنے گھروں کو جانے کی کوششوں میں ہیں انہیں جلد ہی غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔
فلسطینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ بحرانی حالات میں اردن میں پھنسے فلسطینی باشندوں کو صرف سفری دستاویزات ہی ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی، اپنے ساتھ کسی قسم کا سامان نہیں لاسکیں گے۔سفارت خانے کا کہنا تھا کہ اردن میں پھنسے فلسطینی باشندوںکی واپسی ہماری پہلی ترجیح ہے