(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں کانگریس کے اراکین نے غزہ میں کورونا وائرس کے تناظر میں ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اونروا سمیت فلسطینیوں کے لئے امداد کو بحال کرے تاکہ مقبوضہ فلسطین میں کسی انسانی المیہ سے بچا جاسکے۔
اقوام متحدہ کیلئے امریکی مندوب کیلی کرافٹ کے نام امریکی کانگریس کے 59 اراکین نے ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے مقبوضہ فلسطین سمیت عرب ممالک میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤں اور کسی انسانی المیہ سے بچنے کیلئے امریکا کی جانب سے روکی گئی امداد کو بحال کرانےمیں اپنا کردار ادا کریں ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ "عالمی وباء کورونا وائرس گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیلی محاصرے کے شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں بھی پہنچ گئی ہے اور غزہ میں اس وباء سے نمٹنے کیلئے ناکامی سہولیات ہیں ، غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے اور لبنان ، شام اور اردن مقیم فلسطینی پناہ گزینوں جو وبائی مرض میں اب غیر معمولی عالمی ہنگامی صورتحال لاحق ہے۔ "
امریکی امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کیلئے قائم یو این آر ڈبلیوں اے (اونروا) کے 3،300 طبی عملے کو سپورٹ کرتے ہیں جو عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف صف اول پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔