• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کا امدادی قافلے پرحملے کا اعتراف

جمعرات 03-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_ehud-barak-israeli-defense-minister8

اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک نے اعتراف کیا ہے کہ پیر کی صبح غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی فوج نے منصوبے کے مطابق حملہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز امدادی بحری بیڑے”فریڈم فلوٹیلا” پر صہیونی کمانڈوز کے حملے میں کم ازکم 20 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
جبکہ سینکڑوں رضاکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد امدادی سامان کو قبضے میں لے لیا گیا تھا۔
بدھ کے روز اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ فوج نے طے شدہ منصوبے کے تحت اپنے ٹارکٹ کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے فوجی کارروائی کی تعریف کی اور کہا کہ اس کارروائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ فوج اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں پوری قوت سے کام کر رہی ہے۔
صہیونی وزیر نے کہا کہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوجی کمانڈوز نے بڑی باریکی اور نہایت احتیاط کے ساتھ آپریشن مکمل کیا اور بہت کم وقت میں بغیر کسی جانی نقصان کے اپنا ہدف حاصل کرلیا۔ دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے کارروائی میں حصہ لینے والی کمانڈوز کی یونٹ ” شالیت 13″ کے کمانڈوز سے ملاقات کی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی اس ملاقات میں ایہود باراک نے آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ "میں اسرائٓیلی حکومت کے نائب کی حیثیت سے فوج کا شکریہ ادا کررہا ہوں۔ باراک نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ہم شمالی امریکا یا مغربی یورپ میں نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں رہ رہے ہیں. جہاں کمزور پر رحم کھانے کا کوئی تصور نہیں اور ہم ایک ایسی دنیا کے درمیان رہ رہے ہیں جہاں اپنے دفاع کا ایک سے زیادہ موقع نہیں ملتا. انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کے امدادی جہاز پرحملےخوش سے ہے، فوج نے وہی کچھ کیا ہے جو اسے کرنا چاہیے تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.