(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جیل میں اس وقت 552 فلسطینی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جن میں سے اکثریت کی عمریں گرفتاری کے وقت 25 سال سے کم تھی جو اب ادھیڑ عمر کو پہنچ گئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے رہائشی عماد ملیت کو 2017 میں صیہونی فوج نے گھر سے گرفتار کیا تھا اور ان پر صیہونی فوجیوں پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کاالزام عائد کیا گیا تھا ۔
اسرائیلی فوجی عدالت میں عماد ملت کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ ہونے کےباوجود انھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔
واضح رہے کہ صیہونی جیلوں میں اس وقت 552 فلسطینی سزائے موت کاٹ رہے ہیں ،۔