(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم نے سعودی عرب کے ‘ایم بی سی’ ٹی وی چینل پراسرائیل سے دوستی کی راہ ہموار کرنے والے ڈرامہ سیریز کو قضیہ فلسطین کیخلاف گھناؤنی سازش اور ماہ رمضان کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نواز ڈرامہ سیریز صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کیلئے رائے عامہ ہموار کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔
سمندر پار فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم پیپلز کانگریس نے سعودی عرب کے ٹی وی چینل ‘ایم بی سی’ ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے صہیونی حمایت یافتہ ڈرامے کو عرب صہیونیت نوازوں کی ثقافتی چالوں سے تشبیہ دیتے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی اور خلیجی ٹی وی چینلوں پر صیہونی نواز ڈراموں کی نشریات کو ماہ صیام کی توہین اور قضیہ فلسطین کی قیمت پر سستی شہرت حاصل کرنے کی گھنائونی کوشش ہے جو ناکام ہوگی ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کےحکمران ماہ صیام کا تقدس بھی بھول گئے اور رمضان المبارک کے موقعے پر ایسے ڈرامے نشر کیے جا رہے ہیں جن میں عرب عوام کی رائے عامہ پر اثر اندازہو کر اسرائیل کے ساتھ دوستی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔