(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)گزشتہ روز بیت المقدس میں مزید دو فلسطینیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد مجموعی تعداد 165 ہوگئی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان کے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رکن حازم الرویضی نے بتایا کہ القدس میں فلسطینی آبادیوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات موجود ہیں، ماہ صیام کے دوران سلوان، راس العامود اور الثوری کالونیاں کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ہو سکتی ہیں ۔
الرویضی کا مزید کہنا تھا کہ سرائیلی بلدیہ کے مطابق گذشتہ روز مزید دو فلسطینی کروناکا شکار ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔