(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی انتظامی امور کے سربراہ نے مونٹے نیگرو کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیل کے غرب اردن کو صیہونی ریاست میں شامل کرنے کے منصوبے کی ایک بارپھر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب ارن کو کسی صورت اسرائیل کا حصہ تسلیم نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات نے گزشتہ روز یورپی ملک مونٹے نیگرو کے وزیر خارجہ سردان درمانو وچ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کے صیہونی منصوبے کی ایک بار پھر سخت الفاظ میں مذمت کی ۔
صائب عریقات نے وزیر خارجہ کو صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر یہودی آبادکاری کے نئے منصوبوں سے آگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے عالمی وباء کورونا وائرس کے بچاؤں کیلئے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) اونرواکی مالی معاونت ، اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔