(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثر چھ مزید افراد کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں متاثرین کی مجموعی تعداد 507 ہوگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کورونا وائرس کے چھ نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے ، نئے متاثرین میں ایک کا تعلق بیت لحم کے علاقے العبیدیہ سے ایک کا مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے شعفاط سے ایک العیسویہ اور دو کا الطور سے ہے۔
انھوں نےبتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ سماجی رابطوں میں فاصلے اور احتیاطی تدابیر کو اختیارکرتےہوئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔