(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی فوجی عدالت نے گزشتہ سال شہید کے بیٹے صباح ابو صبیح کو بھی بلا جواز 13 ماہ قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور اب شہید کی بیوہ کو حراستی مرکز طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے فلسطینی شہید مصباح ابو صبیح کی بیوہ کو تفتیش کے لیے المسکوبیہ حراستی مرکز میں طلب کیا ہے۔
‘المسکوبیہ’ نامی حراستی مرکز جو عام طورپر تفتیش کے ن ام پر فلسطینیوں کو بدترین جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیلئے استعمال کیاجا تا ہے۔
اس سے قبل صیہونی فوج نے شہید ابو صبیح کے بیٹے صبیح کو 13 اپریل کو حراست میں لے لیا تھا اور صیہونی فوجی عدالت نے وسط اگست 2018ء 13 ماہ قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا تھا ۔
واضح رہے کہ مصباح ابو صبیح کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2016ء کو القدس میں الشیخ جراح کالونی میں ایک یہودی آباد کار کوقتل اور دو کو زخمی کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔