(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام کا کنہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوا تاہم اس سے کسی قسم کی حساس معلومات حاصل نہیں کی جاسکتی ہیں۔
اسرائیلی عبرانی اخبار يديعوت أحرونوت نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی آرمی کا ایک ڈرون طیارہ ” روخيف شمايم” غزہ کے مشرقی علاقے میں گر گرکر تباہ ہوگیا ہے ، اسرائیلی فوج کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا تاہم اس سے کسی بھی قسم کی حساس معلومات حاصل نہیں کی جاسکتی ہیں ۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیارہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو غزہ کے مشرقی علاقے دیر البلاح میں گرا اور اب حماس کے انجینئر اس کا مشاہدہ کررہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی کا یہ کہنا ہے کہ اس طیارے سے حساس معلومات حاصل نہیں کی جاسکتی بے بنیاد ہے کیونکہ طیارہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔