(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اسکول کالجز سمیت تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے لیکن اسرائیل میں اسکولوں کو مرحلہ وار کھولا جارہا ہے۔
قابض اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلا غ کے مطابق صیہونی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا ء کے باوجود تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا آغاز کردیا ہےجس پر اسرائیلی وازرت صحت نے اسکول کھولنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا خطرہ ٹلا نہیں اس لیئے اسکولوں کو کھولنا خطرناک ہوسکتا ہے تاہم اسرائیل وزارت تعلیم نے اس خدشے کو نظر انداز کردیا ہے ۔
اسرائیلی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے اسکول میں ہر کمرہ جماعت میں کلاس کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور کسی بھی کلاس میں 15 سے زاید بچوں کو نہیں رکھاجائے گا۔فی الحال پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں مڈل اور انٹرمیڈیٹ اسکول کھولے جائیں گے۔خیال رہے کہ اسرائیل میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 202 غیر قانونی صیہونی آباد کار ہلاک ہوگئے ہیں۔