(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)نیتن یاھو نے کہا ہے کہ جب ہم غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل کی خود مختاری میں لانے میں کامیاب ہوجائیں گے تو اس وقت ہم ایک نیا جشن منائیں گے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی ریاست کے عبوری وزیراعظم بیجمن نیتن یاھو نے یورپی ممالک میں اسرائیل نواز گروپوں کو لکھے گئے مراسلے میں کہاہے کہ پورا یقین ہے کہ آئندہ دو ماہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کریں گےاور جلد غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو جلد اسرائیلی ریاست کا حصہ بنایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل کی خود مختاری میں لانے میں کامیاب ہوجائیں گے تو اس وقت ہم ایک نیا جشن منائیں گے۔ کیونکہ غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق صہیونی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ ہوگا۔