(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں دو فلسطینی بچوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے بیت حنینا سے دو راہ گیرفلسطینی بچوں کو اغواء کرکے اپنے ہمرہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اغواء ہونے والے فلسطینی بچوں کی عمریں 10 سے بارہ سال کے درمیان تھیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکتی اور نا ہی اسرائیلی پولیس کی جانب سے کوئی اطلاعات فراہم کی گئی ہیں ۔