(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شہید فلسطینی کی نعش کا پوسٹ مارٹم ایک سینیر فلسطینی ڈاکٹر کی موجودگی میں ابو کبیر اسپتال میں ہوگا۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے ترجمان حسن عبد ربہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے جزیرالنقب میں قائم كتسيعوت عقوبت خانے میں پراسرار طورپر شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان نور الدین البرغوثی کی وفات کے اسباب کے تعین کے لیے اس کے جسد خاکی کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہید نور الدین البرغوثی کے نعش کا پوسٹ مارٹم سینئر فلسطینی ڈاکٹر کی موجودگی میں ابو کبیر اسپتال میں کیا جائے گا اس موقع پر فلسطینی امور اسیران کا ایک نمائندہ بھی موجود ہوگا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے پانچ فلسطینی شہیدوں انیس دولہ، عزیز عویسات، فارس بارود، نصار طقاطقہ اور بسام السائح کے جسد خاکے قبضے میں لے رکھے ہیں۔نور الدین البرغوثی گذشتہ منگل کو اسرائیل کی جزیرہ نما النقب جیل میں اچانک بے ہوش ہوکرگر پڑا اور دم توڑ گیا تھا۔ وہ چار سال سے جیل میں قید تھا اور اسے آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔