(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے سرابراہ نے عرب لیگ کے سربراہ ، فلسطینی صدر اور امیر قطر کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط، فلسطینی صدر محمود عباس اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے ماہ صیام کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورت حال بالخصوص کورونا وائرس کی وبا اوراسرائیلی مظالم پربات چیت کی ۔
اسماعیل ھنیہ نے نےفلسطینی قوم کے لیے قطر کی طرف سے فراہم کی جانےوالی امداد پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔