(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریڈیو کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق 60 فیصد اسرائیلی عبوری وزیراعظم نیتن یاہو پر کی قابلیت پر یقین نہیں رکھتی اور انھیں معاشی معاملات میں نااہل سمجھتی ہے۔
اسرائیلی معروف ریڈیو ایف ایم 103 کی جانب سے جاری ایک سروے میں انکشاف کیا ہےکہ 60 فیصد اسرائیلی سمجھتے ہیں کہ لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور عبوری وزیراعظم نیتن یاھو پر سابق اسرائیلی آرمی چیف اوراپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بینی گینٹز کے ساتھ حکومت سازی کیلئے طے کیئے گئے معاہدے پر عمل نہیں کریں گے اور بینی گینٹز کیلئے اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے جبکہ 39فیصدکا خیال ہے کہ نیتن یاھو معاہدے کے مطابق عمل کریں گے ۔
اسی سروے کے دوسرے حصے کے مطابق 60 فیصد اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ہونے والے معاشی بحران کا سامنا کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ اس وباء سے بچاؤ اور معاشی طورپر شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئے ہیں ۔
18 فیصد نے ان کی کارکردگی کو انتہائی خراب قراردیا ہے جبکہ 11 فیصد نے درست قراردیا ہے ۔