(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کورونا وسے متاثر ہونے کے شبے میں 1000 ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کے نتائج آئندہ چند گھنٹوں کے اندر آجائیں گے، فلسطینی حکومت عالمی وباء سےبہتر انداز مین نمٹ رہی ہے کورونا فلسطین میں بے قابو نہیں ہوا۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز فلسطینی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جمعرات کو کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم اب تک متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 474 ہے۔
ترجمان نے انکشاف کیا کورونا سے متاثر ہونے کے شبے میں گزشتہ دوروزکے دوران 1000 ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کے نتائج آئندہ چند گھنٹوں کے اندر آجائیں گے انکا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے شہروں غزہ، غرب اردن اور القدس میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 474 ہے۔