(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست میں گزشتہ روز کورونا سے متاثر مزید 2 یہودی آباد کارہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی کل تعداد 191 ہوگئی ہے۔
صیہونی ریاست کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید دو عمر رسیدہ افراد ہلاک ہوگئے
گزشتہ روز اسرائیل میں مزید 24 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 14 ہزار 592 ہوگئی ہے جس میں 100 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
صیہونی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں تقریبا 4 ہزار کے قریب یہودیوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو حالیہ تعمیر کردہ قرنطینہ سینٹرز اور اسپتالوں میں رکھا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس کی وباء میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم قدامت پسندیہودیوں کی جانب سے عائد کردہ لاک ڈاؤن کی کوئی پرواہ نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث مرض میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے