(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)تعزیتی مراسلے میں حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریہ چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ مہلک مرض کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے جمہوریہ چین میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر چینی صدر شی جن پنگ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعیزیتی مراسلے میں کورونا وائرس کے نتیجے میں چین میں ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور اس وبا پرقابوپانے میں چینی حکومت کو مبارک باد پیش کی۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہم جمہوریہ چین کی قیادت اور عوام دونوں کے ساتھ اس مہلک مرض کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے چینی صدر سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی علاقوں غزہ، غرب اردن ، القدس اور بیرون ملک فلسطینیوں کو کورونا سے بچانے کے لیے مدد کریں۔ انہوں نے چین کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کرونا کو کنٹرول کرنے میں چین کی کامیابی پر بیجنگ قیادت کو مبارک باد پیش کی۔