(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ رات کورونا سے متاثر خاتون فلسطینی اسپتال میں انتقال کرگئی جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے تشکیل کردہ ہنگامی کمیٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان کی رہائشی والی 57 سالہ فلسطینی خاتون نفوز الجولانی کورونا وائرس کے باعث گزشتہ رات فلسطینی اسپتال میں جاں بحق ہوگئی ۔
ترجمان نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کورونا وائرس کے مزید پانچ مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس میں سے سے دو لوگ صحت مند ہونے کے بعد دوبارہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ غزہ شہر میں کرونا وائرس کے دو کیس سامنے آئے جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 329 ہو گئی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اس سے 120 افراد متاثر ہوئے۔