(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عباس ملیشیا نے فلسطینی شہری کو سوشل میڈیا پر رام اللہ شہر کی ناظم کی تشہیرکردہ معلومات پر اپنی رائے دینے پر گرفتارکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے مغربی قصبے نعلین کے رہائشی احمد الخواجہ کو رام اللہ کی ناظم لیلیٰ غنام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے تشہیر کردہ معلومات پر رائے دینے پر پر اس کے گھر سے گرفتارکرلیا ۔
گرفتار احمد الخواجہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز احمد خواجہ کو پہلے بھی بے لاگ گفتگو اور فلسطینی اتھارٹی کی قیادت پر تنقید کرنے کے جرم میں گرفتارکرچکی ہیں ۔