(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں فلسطینیوں کے گھروں پر بلا اشتعال فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ صیہونی ریاست کے انٹیلی جنس عہدیداروں نے سادہ لباس میں جارحانہ کارروائیاں کیں جس کے باعث مشرقی قلقیلیہ متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہروں قلقیلیہ اور طولکرم میں گزشتہ روز فلسطینی آبادیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے درجنوں کے بے ہوش ہونے اور متعدد کو گرفتارکرنے کی اطلاعات ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک شہری عبداللطیف القدومی کے مکان پرچھاپہ مارا اور ان کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔اُدھرغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم اور تشدد کی اطلاعات ہیں۔