(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی صیہونی زندانوں سے رہائی حماس کی اولین ترجیح ہے اور بہت جلد ہم اس میں کامیاب ہوں گے اور تمام فلسطینی صیہونی زندانوں سے آزاد ہوں گے۔
فلسطین میں یوم اسیران کے موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی پوری قوم کے ہیرو ہیں، ان کی رہائی حماس اور دیگر فلسطینی قوتوں کی پہلی ترجیح ہے، صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی قوم کی طرف سے آزادی اور مزاحمت کی جنگ لڑتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہونے والی تمام کوششیں جلد رنگ لائیں گی اور وہ وقت دور نہیں جب صیہونی زندانوں میں قید تمام فلسطینی رہاہوجائیں گے ۔
بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ حماس اور دوسری فلسطینی مزاحتمی قوتیں صیہونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کو جنگی قیدی بناتی رہیں گی۔