(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قومی یوم اسیران کے موقع پر بے گناہ فلسطینی قیدیوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں اورمظلوم قیدیوں کےساتھ غیر انسانی سلوک پر القدس سے منتخب رکن پارلیمنٹ احمدعطون کاپرزور احتجاج۔
مقبوضہ فلسطین کے اہم راہنماء اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون نےصیہونی فوج کی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین میں قومی یوم اسیران کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
حالیہ برسوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات میں غیر مسبوق اضافہ ہوا ہے, احمد عطون نےکہاکہ صیہونی جیلوںمیںقید بےگناہ فلسطینیوں کا معاملہ خاص نوعیت کا ہے۔
صیہونی جیلوں میں قیدبےگناہ فلسطینی مسلمانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان جیلوں میں قیدفلسیطنی بھی انسان ہیں ان کے بھی اہل وعیال اور عزیز واقارب ہیں۔ تمام فلسطینی اسیران کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اظافہ ہورہا ہے۔
احمد عطون نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک جغرافیائی اور تنظیمی تعلقات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرنا بھی سنگین جرم میں شامل ہے۔