(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق قابض ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ یہودیوں کی تعداد 12 ہزار 982 ہوگئی ہےجس میں سے 168 کی حالت تشویشناک ہے۔
صیہوی ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے خاتون کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاست میں عالمی وباء سے ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی مجموعی تعداد 158تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔