(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں کی تعمیراتی املاک کو ضبط کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اسرائیلی سرزمین پر تعمیرات کا کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
قابض صہیونی فوجیوں نے بدھ کی دوپہر مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں بیت دجن قصبےمیں فلسطینیوں کا کھدائی کا سامان ضبط کر لیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں بیت دجن کے مشرقی علاقے پر حملہ کیا اور وہاں پر تعمیرات کا کام کرتے فلسطینی کے ایکسیویٹیر اور دیگر املاک کو ضبط کر لیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ ایکسیویٹر علاقے "c” میں کام کر رہا تھا، جوکہ اوسلو معاہدے کے تحت اسرائیل کی ملکیت ہے۔اسرائیلی فوج اور صہیونی آبادکار بیت دجن کے رہائشیوں کو مستقل طور پر ہراساں کرتے رہتے ہیں جو مزید غیر قانونی بستیووں کی تعمیر کے لیے اور زمینوں پر قبضے کا ارادہ رلھتے ہیں۔