(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنوبی بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سمیت دیگر علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ دیگر چھ افراد کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم الملحم نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں مزید چھ فلسطینیوں میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے۔ تین نئے مریض القدس اور تین بیت لحم میں سامنے آئے ہیں ، القدس میں قائم المطلع اسپتال میں طبی عملے کا ایک رکن بھی کوروانا وائرس کا شکار ہوا ہے جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 375 ہوگئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی کرونا کا شکار ہوا ہے جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے ، القدس میں مزید تین مریض سامنے آنے یے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے القدس میں فلسطینیوں کے کرونا کے علاج میں مدد کے لیے طبی عملے کے داخلے پرپابندی عاید کررکھی ہے۔