(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ روز مزید 154 صیہونیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی جبکہ ایک یہودی آبادکارہلاک ہوگا جس کے بعد صیہونی ریاست میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے آبادکاروں کی تعداد 126 ہوگئی
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ روز 154 غیر قانونی آبادکاروں میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اسرائیل میں تاثر ہونے والے صیہونی آبادکاروں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی ہے
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب ایک اور صیہونی آبادکار کورونا سے ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 176 کی حالت تشویشناک ہے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کی نسبت بدھ کے روز اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں تین اعشایہ نو سات فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔