(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے حتمی بات کہنا قل از وقت ہے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے جنوب میں سرحدی علاقے رفح میں قائم یبنا پناہ گزین کیمپ کے گھر میں دھماکے سے شہید ہونے وال 34 سالہ سامی برھوم اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا ایک جنگجو تھا منگل کی دوپہر رفح یبنا پناہ گزین کیمپ میں اپنے گھر میں ایک دھماکے سے شہید ہوگیا۔
القسام بریگیڈ نے برھوم کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کی "جہاد کے راستے پر بابرکت کوششوں” کو سراہا ، اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب غزہ پولیس کے ترجمان کرنل ایمن البطنجی کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کررہے ہیں اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔