(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 27 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں متاثرین کی مجموعی تعداد 320 ہوگئی ہے جبکہ 58 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص اسرائیل سے واپس آیا تھا اور قوی یقین ہے کہ اس کو یہ وائرس اسرائیل سے لگا تھا، متاثرہ فلسطینی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وباء سے اب تک فلسطین میں دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں قرنطینہ میں ہیں ۔