(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( قابض صیہونی فوج کی سرپرستی میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے فلسطینی بستی پر حملہ کیا گھروں کے شیشے توڑدیئے جبکہ متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ‘فتیہ التلال’ نامی یہودی تنظیم کے متعدد نقاب پوش مسلح غیر قانونی صیہونی آباد کاروں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی علاقے وادی اردن کے طوباس شہر میں عین البردلہ اور بردلہ کے مقامات پر اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں فلسطینی آبادی پر حملہ کیا ، گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور فلسطینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شرپسند صیہونی آبادکاروں کو اسرائیلی پولیس کا تحفظ حاصل تھا اور پولیس ان کے نزدیک کسی بھی جوابی حملے سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے موجود تھی ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سےمسئلہ فلسطین کے یکطرفہ حل کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سے صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی باشندوں پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔