(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( غیرقانونی صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے باغ پر ہفتے میں دوسری بار سیوریج کا پانی چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں باغ میں موجود انگور کے پھل دار پودے تباہ ہوگئے۔
عینی شاہدین نے تبایاکہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر ‘غوش عتصیون’ غیر قانونی یہودی بستی کے آباد کاروں نے فلسطینیوں کے ایک انگور کے باغ پر ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ سیورج کا پانی چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں انگور کا باغ تباہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کے مجرمانہ فعل کے تنیجے میں فلسطینی کسانوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہےاس انتقامی حربے میں 20 دونم رقبے پرپھیلے باغات تباہ ہوگئے۔