(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( فلسطینی وزارت صحت نے مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثر دو نئے کیسوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں عالمی وباء سے متاثرین کی مجموعی تعداد 290 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ابراہیم ملحم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کے مشرقی قصبے الشیوخ سے تعلق رکھنے والے دو افراد جن میں ایک 20 سالہ لڑکی اور یک 28 سالہ شخص شامل ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اسرائیل میں کام کرتے ہیں اور حالیہ وہاں سے واپس آئے ہیں جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ دونوں افراد اسرائیل میں اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم دونوں متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں رام اللہ میں ھوگولو شاویز اسپتال ککے قرنطینہ میں داخل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے 59 فلسطینی صحت یاب ہوچکے ہیں ۔