(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( امریکی کی جانب سے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے اعلان کے بعد سے شرپسند یہودی آبادکاروں کے فلسطینی باشندوں پر حملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے ایک ادارے ایپلائیڈ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے جانبدارانہ حل کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے بعد سے شرپسند یہودی آبادکاروں کے فلسطینی باشندوں اور فلسطینی آبادیوں پر حملے تیز ہوگئے تھے جبکہ حالیہ عالمی وباء کورونا وائرس پھیلنے کے بعد شرپسند صیہونی آباد کاروں فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں میں غیرمعمولی اور غیر مسبوق اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
رپورٹ میں گزشتہ مارچ کے دوران یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں پرہونے والے حملوں کے اعدادو شمار جاری کیئے گئے ہیں جس کے مطابق گذشتہ برسوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔