(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( فلسطینی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسیطن میں کورونا وائرس کے مزید تین مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 266 ہوگئی ہےجبکہ غزہ میں کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے نواحی علاقے صیدا کے55 سالہ رہائشی نشات ناجی محمود المدلل جنہیں چار روز قبل طولکرم کے ہوگوشاویز اسپتال میں طبیعت کی خرابی کے باعث منتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ شب ان کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد اس وباء سے فلسطین میں ہونے والی اموات کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
دوسری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کورونا کے مزید تین مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 266 ہوگئی ہےتاہم غزہ میں کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔