(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے جرم میں گرفتار تین فلسطینی نوجوان بھاری جرمانوں کی ادائیگیوں کے بعد رہا کردیئے گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں زیر حراست مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی نوجوان علاء توفیق، احمد توفیق اور محمود وایل کو پانچ پانچ ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کردیا۔