(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے کام کرنےوالے اداروں اور گروپوں نے کہا ہے کہ اونروا فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہورہا ہے۔
گزشتہ روز لبنان میں فلسطینی قوتوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ذمہ دار ادارے ‘اونروا’ کے حوالے سے کہا ہے کہ ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہورہا ہے ادارے نے اپنی پالیسیاں ٹھیک نہ کیں تو آنے والے دنوں میں ریلیف ایجنسی کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔
فلسطینی قوتوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کررہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ داریوں کے معاملے میں لا پرواہی اور مجرمانہ غلفت کا مظاہرہ کررہا ہے۔