(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملٹری پراسیکیوٹر کی ہدایت پر انٹرنیٹ پرصہیونی دشمنوں کے ساتھ دوستی کی کوشش کرنے والے ایک گروپ کی نشاندہی کے بعد اسے حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا ہے کہ غزہ میں سیکیورٹی حکام نے انٹرنیٹ پر صیہونی دشمنوں کے ساتھ دوستانہ مراسم کیلئے کوششیں کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ کو حراست میں لیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں کہ قابض صیہونی دشمنوں کے ساتھ دوستانہ مراسم کے پیچھے کیا مقاصد ہیں ۔
ایاد البزم کا کہنا تھا کہ واقع کی شفاف اور مکمل تحقیقات کریں گے کیونکہ ایسا بھی دیکھنےمیں آیا ہے کہ صیہونی دشمن بہت چالاکی سے فلسطینی نوجوانوں کو اپنے جال میں پھسانے اور انہیں جاسوسی کے لیے تیار کرنے کی خاطر طرح طرح کے حربے استعمال کرتی ہے ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ملٹری پراسیکیوٹر کی ہدایت پر اس گروپ کی مکمل نشاندہی کے بعد حراست لیا گیا ہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔