(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ڈاکٹر کو عالمی وباء سے متاثر مریضوں کے علاج کے دوران یہ بیماری لاحق ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دن گذارنے کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔
امریکی ریاست نیوجرسی شہر کے میئر نے بتایا کہ فلسطینی ڈاکٹر سیف تیتی بدھ کے روز نیوجرسی کے انتقال کرگئے ہیں ،ڈاکٹر سیف تیتی کو کرونا کے مریضوں کے علاج کے دوران یہ بیماری لاحق ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دن گذارنے کے بعد وہ دم توڑ گئے۔
امریکا میں فلسطینی سفارت خانے کے مطابق امریکا میں کرونا کے نتیجے میں 13 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں 303 فلسطینی صحت یاب ہوئے اور 31 بدستور بیمار ہیں۔بیلجیم میں 52 فلسطینیوں کو کرونا کے علاج کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے، اس میں 8 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے جن میں ایک چل بسا۔