• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ، ایک زخمی

بدھ 08-04-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ، ایک زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی نیوی نے فلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت بلا اشتعال فائرنگ شروع کی جب وہ اسرائیل ہی کی جانب سے مقرر کردہ سمندری حدود میں مچھلیوں کے شکارمیں مصروف تھے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی نیوی کی فائرنگ سے 23 سالہ  فلسطینی ماہی گیر ابراہیم ابو وردھ شدید زخمی ہوگیا ہے جس کو فوری طورپر قریبی اسپتال متنقل کیا گیا ہے ، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔

دوسری جانب المیزان سینٹر برائے انسانی نے فلسطینی ماہی گیروں پر  صیہونی فوج کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ماہی گیروں کے ساتھ قابض فوج کے باہمی رابطے کے عمومی تناظر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ جو کچھ  نہتے ماہی گیروں کے ساتھ کررہے ہیں اس کا مقصد ایک منظم پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد ماہی گیروں کو اپنا کام انجام دینے سے روکنا ہے ، اور جان بوجھ کر توہین آمیز رویے اختیار کرتے ہوئے انھیں معاشی طورپر مزید کمزور کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ  اسرائیلی حکام روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گیروں پر حملے کرتے ہیں ان کی کشتیاں ضبط کرلیتے ہیں ، گزشتہ چھ ماہ کے دوران صیہونی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں  پر کی جانے والی فائرنگ میں 2 ماہی گیر شہید متعدد زخمی اور درجنوں کشتیاں تباہ ہوچکی ہیں ۔

Tags: ابراہیم ابو وردھالمیزان سینٹرصیہونی فوجفلسطینی ماہی گیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.