(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے کورونا وائرس کے شدید بحران کے باوجود گزشتہ ماہ مارچ میں خواتین اور بچوں سمیت 357 فلسطینیوں کو گرفتارکیا۔
ایسوسی ایشن برائے فلسطینی اسیران "الضمیر” اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صیہونی فوج اور پولیس نے ملک میں کورونا وائرس کےپھیلاؤ کی روک تھام کیلئے عائد کردہ لاک ڈاؤن کے باوجود 357 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 18 سال سے کم عمر بچوں سمیت 48 بچے اور اٹھارہ خواتین بھی شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 192 کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے ، 33 کا رام اللہ اور البیرہ سے 45 کا الخلیل سے جبکہ 23 کا تعلق نابلس سے ہے ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 92 فلسطینیوں کو غیر قانونی انتظامی حراست کے قانون کے تحت گرفتارکرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔