(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ قرنطینہ منتقل کیے گئے ایک فلسطینی کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
غزہ میں محکمہ صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر یوسف ابو الریش نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز مقبضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ ایک اور فلسطینی کے کورونا وائرس کاشکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد غزہ میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
غزہ میں مجموعی طورپر کوروناوائرس کے 13 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 6 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ کورونا سے متاثر ہونے کے شبے میں قرنطینہ میں 21 دن گزارنے کے بعد 632 کو کورونا سے محفوظ قرار دینے کے بعد گزشتہ روز گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے مرض کا شکار ہونے والے فلسطینی کی حالت خطرے سےباہر ہے اور اس کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا ہے
واضح رہے کہ غزہ میں 2000 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں دوسری طرف فلسطین میں مجموعی طور پرکرونا کے مریضوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے۔